کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز نے عدم ادائیگی پراو پی ڈیز کا بائیکاٹ کردیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں ینگ اور ہائوس جاب ڈاکٹرز نے ماہانہ اسکالر شپ کی عدم ادائیگی پر او پی ڈیز کا 4 گھنٹے کیلئے بائیکاٹ کر دیا ہے۔

ہائوس آفیسر ز کی علامتی ہڑتال کے بارے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر کمال خان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کو حکومت کی جانب سے احتجاج پر مجبور کیاگیاہے۔ ڈاکٹرز کےاو پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔