شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ میں کھیلے جارہے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز کی موت کی وجہ سے معطل کر دیا گیا۔ کھیل معطل کرنے کا فیصلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز نے کیا۔
ٹیسٹ کے دوسرے روزکا کھیل اب جمعہ کو ہوگا اور میچ اب پیر کو مکمل ہوگا۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے تھے۔ محمد حفیظ 178 اور کپتان مصباح الحق نے 38 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔