آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ مسلم برادرز آزاد الیون کو شکست دیکر پر کوارٹر فائنل میں داخل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم برادرز کورنگی نے نہایت سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مضبوط حریف آزاد الیون میمن گوٹھ کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی۔

کھیل کے دوران مقابلہ وقت مقررہ پر 1-1گول سے برابر رہا پہلے ہاف میں آزاد الیون کے عمران نے خوبصورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلادی لیکن کچھ لمحے بعد مسلم برادرز کے اسٹار فارورڈ عبداللہ نے اپنی انفرادی کوشش سے گول اسکور کرکے مقابلہ 1-1گول سے برابر کردیا۔

جبکہ پنالٹی ککس پر مسلم برادرز کے بلا ل الدین ،عرفان ،حسین اور جاوید نے گول اسکور کئے اور آزاد الیون کے طارق اور نعمان نے پنالٹی ککس پر اپنی ٹیم کی جانب سے گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوسکے ۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی استاد غلام قادر سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اور کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض جاوید بنگش،عبدالکریم اور میر افضل نے انجام دیء جبکہ میچ کمشنر کوچ محمد اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔

All Karachi Saheed Haroon Tornament

All Karachi Saheed Haroon Tornament