پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کی جدوجہد رنگ لے آئی ناتھا خان گوٹھ کے مکینوں کو لیز کی فراہمی کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کی جدو جہد رنگ لے آئی ناتھاخان گوٹھ کے مکینوں کا درینہ مطالبہ لیز کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ، لیز کی فراہمی کے آغاز کے موقع پر ناتھا خان گوٹھ میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے غریب عوام کو اثاثہ ہے۔

قائد عوام کو غریب عوام سے کیا جانے والا روٹی ،کپڑا اور مکان کی فراہمی کے عزم کو اپنے جواں سال قائد بلا ول بھٹو کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچائے گے ان خیالات کا اظہار مرزا مقبول نے ناتھاخان گوٹھ میں لیز کی فراہمی کے آغاز اور علاقائی عوامی مسائل کے حل کے لئے عوامی رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر منعقد ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجتماع سے پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری ،ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کچی آبادی،میاں عبدالرزاق ایڈوکیٹ ،محبوب سرور ،الحاج نذیر احمد ،صدر انجمن کوہاٹ اسلم بنگش،پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر آرائیں ،سلیم انصاری ،گل محمد چاچڑ اور میزبان ڈاکٹر بنارس اعوان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سٹی ایریا PS-120شاہ فیصل کالونی عہدیدران ،تمام وارڈز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز اور کارکنان بھی موجود تھے۔

عوام سے خطاب کرتے ہوء پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر مرزا مقبول احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر ادوار میں عوامی خوشحال اور پاکستان کی ترقی کے عمل کوششوں کو بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور انشا اللہ شہر کراچی کی ترقی اور یہاں بسنے والے عوامی کی خوشحالی کے لئے پہلے بھی کام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہزاد ریاض مزاری نے کہاکہ عوامی حقوق کے حصول کے لئے ہمارے قائدین نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم اپنے قائدین کے مشن کو جاری رکھ کر عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔

پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کو وہ تمام تر سہولت فراہم کرگی جو عوام کا حق ہے انہوں نے لیز کی فراہمی کے آغاز پر ناتھا خان گوٹھ کے مکینوں کو مبارکباد پیش کی اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر بنارس اعوان کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Mirza Maqbol Ahmed Opening

Mirza Maqbol Ahmed Opening