کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) موجودہ حکومت عوام کو میعاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ سبزی منڈی کروڑ کے آڑھتی بولی کے ذریعے میعاری اور سستی سبزی فروٹ فروخت کریں۔
ان خیالات کا اظہار تحصیلدار کروڑ ابراہیم میلادی کھر ، نائب تحصیلدار حاجی ذاولفقار علی نے گزشتہ روز سبزی منڈی کروڑ کے دورہ کے موقر پر آڑھتیوں کے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آڑھتی مناسب نرخوں پر بولی کے ذریعے ہی سبزی فروٹ فراہم کریں اور شکایت کا موقع نہ دیں۔
اس موقع پر ریونیو اہلکار ملک اعجاز احمد اولکھ ، رضوان عزیز ، عملہ مارکیٹ کمیٹی و دیگر موجود تھے۔