ہارون آباد کی خبریں 27/11/2014

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ڈیڑھ سال کی طویل مدت کے باوجود ہارون آباد بہاولنگر روڈ کی تعمیر کا چند کلو میٹر سڑک کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا آدھی سڑک تعمیر اور چند کلومیٹر سڑک ادھورہ رہ جانے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ریکارڈ مدت میں میٹرو بس منصوبہ کی تعمیر کے دعویدار حکمران ہارون آباد بہاولنگر کے پسماندہ علاقہ کے عوام کی واحد سڑک ہارون آباد بہاولنگر روڈ پر کام تعطل کے حوالہ سے بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ہارون آباد بہاولنگر روڈ اس ضلع کے لاکھوں افراد کے لیے سفر کا واحد اہم ذریعہ ہے جو برسوں سے بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی تقریبا ڈیڑھ سال قبل اس سڑک کی تعمیر کا آغاز کیا گیا اور اس طویل عرصے کے بعد بھی ابھی تک یہ منصوبہ ادھورا ہے کھاٹاں تا ڈونگہ بونگہ کئی کلومیٹر سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اور اب اس بے حسی کے حوالہ سے سخت تشویش پائی جاتی ہے شہریوں محمد وسیم ،نعیم احمد ،طالب حسین ،محمد طیب ،احتشام شاہد ،منیب احمد ،لیاقت علی ،محمد ارشد ،محمد ندیم کا کہنا ہے کہ کہ چند کلومیٹر کی سڑک کو تقریبا ڈیڑھ دوسال کی مدت میں بھی مکمل نہ کرنے کی وجہ سے عوام سخت مایوس ہیں اور حکمرانوں کے دعوئوں کی نفی ہے جو میڑوبس منصوبہ تو اپنے چہیتے شہر اور شہریوں کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے چند ماہ میں مکمل کر لیتے ہیں لیکن ضلع بہاولنگر کی پانچ تحصیلوں کے بے بس عوام کے لیے معمولی سڑک ڈیڑھ دو سال میں بھی مکمل نہیں کی جاتی ہے حکمرانوں کا دوہرا معیار غریب عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ہارون آباد سمیت اس ضلع بہاولنگر کے عوام پہلے ہی پسماندگی ،بے روزگاری اور غربت جیسے مسائل سے دوچار ہیں اور دوسری جانب حکمرانوں کی ان کے ساتھ ناروا امتیازی پالیسی نے ان کے مسائل کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے اور ہارون آباد تا بہاولنگر روڈ بحد کھاٹاں تا ڈونگہ بونگہ سڑک کی تعمیر فی الفور شروع کی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)نادرا عملہ اور وکلاء کے دمیان تنازعہ کی شدت مسلسل تیسرے روز بھی جاری رہی ،مسلسل تیسرے دن نادرا دفتر کی بندش سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے وکلاء کی ہڑتال کے باعث سائلین خوار ہو گئے غیر متعلقہ شخص شناختی کارڈ کی وصولی کے سلسلہ میں مقامی وکیل حافظ نثار تتلہ کی نادرا عملہ کے ساتھ تلخ کلامی و جھگڑے نے تین روز پہلے شدت کا موڑ لے لیا ،دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کر ادئیے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے نادرا دفتر کے اہلکاران نے وکلاء کا مبینہ ناروا سلوک کے خلاف مکمل ہڑتال کر رکھی ہے اور نادرا دفتر بند کیے جانے کے باعث دوردراز کے دیہات سے لوگ خوا ر ہو رہے ہیں شناختی کارڈ سمیت نادراسے متعلقہ مختلف امور ٹھپ ہو گئے ہیں عوام کی حالت زار نہایت ناگفتہ بہ ہے اور کوئی اس مسئلہ کی جانب توجہ نہیں دے رہا ہے عوام نے اس مسئلہ کو شفاف تحقیقات کے ذریعے حل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہوسکے دونوں فریقین کے مقدمات درج ہونے کے بعد پولیس تفتیش ہی حقائق سامنے لانے کا واحد راستہ ہے اور پولیس تفتیش کے سلسلہ میں دونوں فریقین پر اظہار اعتماد کرنا ہو گا تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)جامع مسجد روڈ ملحقہ انارکلی بازار کے بازار معروف تاجر منیر احمد(پیرا ڈائز کمپوٹروالے ) کی والدہ انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ آبائی گائوں 69فور آر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔دریں اثناء شاہد محمود رحمانی ،یاسر ندیم چوہدری ،صوفی محمد اقبال ،شاہ جی اور محمد پرویز نے منیر احمد سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی اور پسماندگان کے لیے بھی صبر جمیل کی دعا کی ۔

Doctor Khalid Mehmood

Doctor Khalid Mehmood