اصغر حسین بہاری کی قیادت میں بلاول بھٹو ورکر آرگنائزیشن کے کارکنان منظم اور متحد ہیں، سید امجد علی شاہ

Peoples Party

Peoples Party

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے تحت پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس شایان شان طریقے سے منا یا جائیگا ،مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری کے قیادت میں بلاول بھٹو آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم پر نوجوان منظم اور متحد ہیں۔

بھٹو ازم پر کاربند رہ کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو اپنے جواں سال قائد بلا ول بھٹو کی قیادت میں پورا کرینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے یوم تاسیس کے حوالے سے بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری عزیز بررڑ،انفارمیشن سیکریٹری محمدیاسر ،سنیئر نائب صدر راجہ طارق محمود ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد یوسف کھو سہ ،نائب صدر شوکت علی ،سٹی ایریا کے صدور ،جنرل سیکریٹریز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے تحت تمام سٹی ایریاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا اس حوالے سے پارٹی پیغام عوام تک پہنچانے کے لئے عوامی اجتماعات کا انعقاد بھی کیا جائیگا بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید اصغر حسین بہاری کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم چلایا جائیگا۔

اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلاول بھٹو آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ کی قیادت میں یوم تاسیس کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ مرکزی تقریب میں BWOضلع کورنگی کا وفد شرکت کرے گا۔