ٹی بلز کی نیلامی ، ایک سو ترانوے ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت

Rupees

Rupees

اسلام آباد (جیوڈیسک) شرح سود میں کمی کا فائدہ حکومت بھی اٹھانے لگی۔ ٹی بلز نیلامی میں حکومت کو پیسہ تقریبا آدھے فیصد کم شرح سود پر ملا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پندرہ روزہ ٹی بلز نیلامی میں حکومت نے ایک سو ترانوے ارب روپے مالیت کے تین، چھ اور بارہ ماہ کے بلزفروخت کئے۔

نیلامی میں تینوں مدت کے بلز کی کٹ آف ایلڈ میں بالترتیب سینتالیس، اڑتالیس اور انچاس بیسز پوائنٹس کمی ہوئی۔

ماہرین کے مطابق کٹ آف ایلڈ میں کمی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں پچاس بیسز پوئنٹس کم کئے جانے کے سبب ہوئی ہے۔

چھ ماہ کے بینچ مارک پیپر کی کٹ آف ایلڈ نو اعشاریہ چار نو فیصد ہوگئی۔