علامہ جیلانی چاند پوری کے دسویں سالانہ عرس کے حوالے سے تیاریاں عروج پر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ العالمی کے زیر اہتمام پیر طریقت حضرت سید ظہیر الحسن شاہ جیلانی چاندپوری کے سہہ روزہ سالانہ عرس کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

ملک بھر خصوصاً کراچی میں بینرز و پوسٹرز لگانے کا کام زور شور سے جاری ہے عرس میں شرکت کے لئے سجاد نشین سید خورشید الحسن شاہ جیلانی بیرون ملک سے خصوصی طور پر تشریف لارہے ہیں،عرس میں شرکت کے لئے ملک کے ممتاز علماء اکرام ،سیاسی و سماجی شخصیات کو دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

مورخہ 4دسمبر 2014ء سے شروع ہونے والے سالانہ عرس کے پہلے روز افتتاحی تقریب میں خلفا اکرام سید اظہر علی علوی القادری ،عبدالحفیظ علوی القادری سمیت ممتاز علماء اکرام و مشائخ علامہ جیلانی چاند پوری کی فکر وفلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے اُن کی دینی و انسانی خدمات بیان کرینگے عرس کے دوسرے روز عظیم الشان محفل نعت منعقد ہو گی۔

جس میں عالم اسلام کے ممتاز ثناء خواں الحاج فصیح الدین سہروردی ،حافظ احمد رضا قادری ،الحاج ریحان قادری، الحاج زبیر مکی، قاری عمر سعیدی، خاور نقشبندی، فیصل نقشبندی، ذاولفقار حسینی اور ریحان قریشی بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کرینگے عرس کے تیسرے روز محفل سماع میں معروف قوال زمان ذکی تاجی و ہمنوا اور افضل صابری ہمنوا کلام پیش کرینگے عرس کی تقریبات کی نظامت معروف کمپیئر جنید اقبال ،صاحبزادہ تسلیم احمد صابری اور رئیس آحمد کرینگے۔

واضح رہے کہ علامہ جیلانی چاند پوری کے سالانہ عرس میں صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک سے مریدین و عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔