بھارت: زیادتی میں ناکامی پر لڑکی کو زندہ جلا دیا گیا

Burned

Burned

لکھنو (جیوڈیسک) بھارت کے شمالی علاقے ریاست اترپردیش میں زیادتی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر لڑکوں کے گروہ نے نوجوان لڑکی کو سزا کے طور پر آگ لگا دی۔

جس سے وہ ہلاک ہو گئی، واقعے میں مبینہ طور پر ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام نے بتایاکہ ریاست اترپردیش میں 15سالہ لڑکی کسی کام سے اپنے گھر سے باہر نکلی تو چھ افراد نے لڑکی سے نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے اسے چھونے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی۔

ملزمان نے ناکامی پر سزا کے طور پر لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑ ک کر آگ لگا دی۔پولیس نے بتایا کہ چھ میں سے چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تمام افراد لڑکی کے گاؤں اور ذات سے تعلق رکھتے ہیں ، دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔