تلہ گنگ کی خبریں 27/11/2014

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ضلع میانوالی کی سیٹ پر ملک عنایت اللہ اعوان ممبر پنجاب بار کونسل منتخب، دوست احباب کی مبارک باد۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ سے تعلق رکھنے والے ملک عنایت اللہ ایڈووکیٹ نے سر گو دھا ڈویژ ن سے ضلع میا نوالی کی سیٹ پر ممبر پنجا ب با ر کو نسل کے انتخا با ت میں میدان ما ر لیا اور انکو ممبر پنجا ب بار کونسل منتخب ہو نے پر ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،ارشد کو ٹگلہ ،ملک اسد کو ٹگلہ ،سیا سی وسما جی شخصیت ملک شیر خا ن بازی خیل ، محمد عمر ان دند ی سمیت دیگر سر کر دہ شخصیات نے مبا ر ک با دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ ضلع کی ا واز کو عملی جا معہ پہنا نے کیلئے ایم این اے نے دن رات ایک کر رکھا ہے جلد ضلع کا نوٹیفکیشن جا ری ہو جا ئے گا ،حلقے میں ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے تر قیا تی کا مو ں کا ا غاز کروا دیا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر حلقہ پی پی تئیس کے متو قع امید وار حکیم یا سر عز یز نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کو مضبو ط کیا جا رہا ہے ،دھر نو ں والوں کو شر مند گی کے علا وہ کچھ حا صل نہیں ہو نے والا،میا ں برادران نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں فیصلہ کیا ہے ۔حکیم یا سر عز یز کا مز ید کہنا تھا کہ تلہ گنگ ضلع کا اب صر ف نعرہ نہیں بلکہ عملی کا م کا ا غاز ہو گیا جلد ضلع کا نو ٹیفکیشن عوام کے سپر د کر دیا جا ئے گا ۔ایم این اے سر دار ممتازخا ن ٹمن ہمیشہ عوام کے حق میں فیصلے کیے ہیں جب بھی انکو اقتدار ملا انہو ں نے بڑ ھ چڑ ھ کر تر قیا تی کا مو ں میں ذاتی دلچسپی لے کر منصو بے مکمل کروائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ضلع چکوال میں ایجوکیٹر بھرتی کا فیصلہ ہو گیا ہے اس ضمن میں آئندہ ہفتے باقاعدہ اشتہار شائع ہو جائیگا۔ای ڈی او ایجوکیشن ضلع چکوال ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے تلہ گنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سکولوں میں فرنیچر خریداری کا باقاعدہ نظام واضع ہے جس میں نیلامی کے ذریعے کوئی بھی رجسٹرڈ فرم حصہ لے سکتی ہے ۔اور اس ضمن میں سکول کمیٹیاں یا تحصیل کمیٹیاں فیصلہ کرتی ہیں ۔جو فرنیچر خریداری کا فیصلہ کرتی ہیں اس سارے معاملے میں ای ڈی او کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ تنویرالرحمن نے تحصیلدار تلہ گنگ خالد مسعود ستی کو آسائش دیہہ اراضی نکہ کہوٹ پر مبینہ طور پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے تفصیلات کے مطابق نمائندہ آسائش دیہہ سلطان خان ولد جہان خان نے تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ آسائش دیہہ کے نام 1225 ایکڑ اراضی کا انتقال ہو چکا ہے اوروہ زمین ہائیکورٹ ، سول عدالت ، ایڈیشنل عدالت نے ناقابل تقسیم قرار دیدی ہے اور فیصلے موجود ہیں اور اب کچھ عرصہ سے زیادہ تر لوگ گھمبیر نالے کیساتھ قابض ہوگئے ہیں 22افراد اپنے آپ کو طاقتور سمجھتے ہیں اور اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہوئے عدالت کے فیصلے کی توہین مسلسل کررہے ہیں ان کیخلاف ریونیو ایکٹ کیخلاف کارروائی کی جائے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل دار تلہ گنگ کو 22افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا ہے تحصیلدار نے پہلے مرحلے میں ساتھ افراد کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں واضح رہے کہ آسائش دیہہ صرف اور صرف عوامی مفاد میں لائی جاسکتی ہے جیسے کہ قبرستان ، گرائونڈ ، سکول ، ہسپتال وغیرہ کیلئے استعمال میں لائی جاسکتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ شہر میں مشتہری ٹیکس کیساتھ دکانداروں میں شدید اضطراب پایا جاتاہے ، ہزاروں روپے ٹیکس دینے کی کوئی توجہی نہیں ، دکانوں کے اوپر نصب بورڈوں پر ٹیکس لگانا انصافی ہے ، دکانداروں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا دکانوں پر نصب بورڈز پر عائد ٹیکس ختم کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ میں گا ڑی سکیم میں ا ٹھ سو کے لگ بھگ افراد نے درخوا ستیں جمع کروا دی ہیں ۔تفصیل کے مطا بق پنجا ب بینک کے ملک عارف ادلکہ نے میڈ یا کو بتا یا ہے کہ پنجا ب حکو مت کی جا نب سے گا ڑی سکیم میں شہر یو ں کو پنجا ب بینک کی طر ف سے ہر قسم کی سہو لت دی جا رہی ہے ،ا ج تک تلہ گنگ اور لا وہ سے ا ٹھ سوسے زائد شہر یو ں نے گا ڑیو ں کی قر عہ اندازی میں حصہ کیلئے در خواستیں جمع کروا دی ہیں ۔ا ج ا خر ی روز متوقع کیا جا رہا ہے یہ تعداد ہزار سے تجا وز کر جا ئے گی۔