لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا ڈاکٹر نے ان کی رہائش گاہ پر طبی معائنہ کیا اور 72 گھنٹے آرام کا مشورہ دے دیا۔
ماہرین امراض قلب نے طاہر القادری کی رہائش گاہ پر ان کا تفصیلی معائنہ کیا، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کہ ان کے دل کے پٹھے کمزور ہیں۔
ڈاکٹرز نے طاہر القادری کو ہسپتال میں داخل ہو کر مکمل چیک اپ کرانے کا مشورہ دے دیا ۔ طاہر القادری نے فی الحال ہسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال داخل ہونے سے ہسپتال انتظامیہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور ملک بھر میں موجود کارکنان پریشان ہونگے۔
ڈاکٹرز نے طاہر القادری کو 72 گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا اور ہدایت کی کہ پارٹی قائدین طاہر القادری کے ساتھ ذہنی تناؤ والی کوئی گفتگو نہ کریں۔