کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 15 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ فرنٹیئر کالونی میں کارروائی کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز نے پاک کالونی کے علاقے میں بھی چھاپہ مارا جہاں سے 9 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔