یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیل ان دنوں یروشلم کی نگرانی جاسوس غباروں کے ذریعے کر رہا ہے۔ سکائی سٹار نامی اس نظام کے ذریعے افغانستان، میکسیکو، تھائی لینڈ، روس اور افریقہ کے کئی ممالک میں نگرانی کی جاتی ہے۔
اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے مظاہروں کو کنٹرول کرنے اور حساس مقامات کی نگرانی کے لیے سفید رنگ کے جاسوس غبارے استعمال کر رہی ہے۔ ان غباروں پر گھومنے والے کیمرے لگے ہیں جن کے ذریعے ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔
یہ غبارے بنانے والی کمپنی نے اس جاسوس نظام کا نام ’سکائی سٹار 180 ایرو سٹیٹ سسٹم‘ رکھا ہے۔ آر ٹی ایل ٹی اے نامی اس کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جاسوس غبارے ہوا میں 72 گھنٹے مسلسل نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان میں انتہائی اعلیٰ معیار کے کیمرے نصب ہیں۔
اس کمپنی کے سربراہ رامی شموئلی کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے پولیس کو ’تیسری آنکھ‘ فراہم کی ہے۔ کہنا تھا کہ اس سسٹم کے ذریعے آپ ہر زاویے سے دیکھ سکتے ہیں۔