تھانہ بولانی پولیس وین کے ساتھ موٹر سائیکل کی ٹکر، نوجوان ہلاک

Zahid Awan

Zahid Awan

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) تھانہ بولانی پولیس وین کے ساتھ موٹر سائیکل کی ٹکر، موضع بدھو چک کا نوجوان گلستان سکندر سول ہسپتال کوٹلہ میں دم توڑ گیا۔

راہ گیر مسافر کار نے نوجوان کو شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال کوٹلہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جس کے بعد تھانہ ککرالی اور بعد ازاں متعلقہ تھانہ گلیانہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے THQ کھاریاں منتقل کر دی۔

شناخت شدہ گلستان سکندر ولد محمد اعظم کا تعلق تھانہ گلیانہ کے موضع بدھو چک سے ہے۔ نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں بدھ چک میں ادا کی جا ئے گی۔

پولیس تھانہ گلیانہ نے پولیس وین کے ڈرائیور ذیشان حنیف ولد محمد حنیف قوم اعوان سکنہ دھمہ ملکہ کے خلاف زیر دفعہ 320مقدمہ درج کر لیا ہے۔