پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں، حکومت تصادم کی طرف نہ لے جائے، پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیر مال خیبر پختونخوا علی امین گندہ پور کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی اور کرپشن کے نظام کے خلاف تین ماہ سے زیادہ عرصہ سے دھرنا دیا ہوا ہے اور اب تیس نومبر کو اسلام آباد میں بڑا اور پُرامن احتجاج ہو گا۔

انہوں نے مرکزی حکومت اور وزیر داخلہ کو مخاطب کرکے کہا کہ جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر اور راستے روک کر صورت حال کو تصادم کی طرف نہ لے جائیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ وہ صوبے کے سسٹمز کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے قانونی ترامیم پر کام جاری ہے اور اب تک ایک سو چالیس قانونی ترامیم اسمبلی میں پیش کی جا چکی ہیں۔

صوبے کا تھانہ کلچر تبدیل کیا جا چکا ہے۔ دیگر محکموں میں بھی سیاسی اثرورسوخ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔