لاہور (جیوڈیسک) تیس نومبر کے احتجاج میں اہل لاہور کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے عمران خان نے پارٹی کارکنوں اور عہدیداران کے اجلاس میں شرکت کی۔ پُرجوش کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکن ہر صورت اسلام آباد اپنی آمد کو یقینی بنائیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ وہ اٹھائیس نومبر سے ہی ڈی چوک میں ہی قیام کریں گے۔
اس سے قبل لاہور میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی قومی صحت پالیسی اور سیاسی جماعتوں کے وژن پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کے لئے ایسی پالیسی بنائیں گے کہ گیارہ کروڑ عوام کو غربت سے کس طرح نکالنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ لاہور میں چالیس ارب کی میٹرو بنائی گئی اور ماہانہ دو ارب اس پر خرچ ہو رہے ہیں۔