اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ تیس نومبر کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ کو تحریک انصاف کی درخواست موصول ہو گئی ہے۔
حکومت کو جلسے پر تو کوئی اعتراض نہیں تاہم لوگ جمع کر کے دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ واٹر کینن استعمال کرنے کا طریقہ کار تیار کر لیا ہے۔
تاہم ہمارا مقصد کسی سیاسی کارکن کو نشانہ بنانا نہیں۔ پی ٹی آئی قانون کے دائرے میں جلسہ اور احتجاج کرنے پر تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔