غزہ: شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج

Gaza Rain

Gaza Rain

غزہ (جیوڈیسک) گزشتہ 4 روز سے جاری بارش کے باعث نشیبی علاقوں سے سینکڑوں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ طوفانی بارش کے بعد غزہ کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایندھن کی کمی اور بجلی معطل ہونے کے سبب امدادی کاموں میں مشکلات در پیش ہیں۔ چند ماہ قبل غزہ میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 20 ہزار مکانات تباہ ہو گئے تھے۔