پاکستان نے چھپے دہشت گردوں کو مارنے والی رائفل عضب تیار کر لی

Pak Army

Pak Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کیخلاف جنگ کا خاص ہتھیار ’’عضب‘‘ بھی میدان میں آ گیا، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ نے چھپے دہشت گردوں کو مارنے والی اسنائپر رائفل عضب تیار کر لی۔

چیئرمین پی او ایف بورڈلیفٹیننٹ جنرل احسن محمود نے بتایا کہ ڈی ایم آر عضب دسمبر کے پہلے ہفتے میں کراچی میں ہونیوالی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014ء میں متعارف کرائی جائے گی۔

ہماری تیار کردہ اسنائپر دنیا کی اسنائپر رائفلوں سے بہتر ہے، دشمن چاہے ہجوم میں چھپا ہو، غاروں میں ہو یا اس نے عمارتوں کی اوٹ لے رکھی ہو، عام لوگوں کو بچا کر صرف دشمن کو مارنے میں عضب کی کارکردگی بہترین ہے۔