میراڈونا کو قانونی ٹیم کے اخراجات ادا کرنے کا حکم

Maradona

Maradona

بیونس آئرس (جیوڈیسک) ارجنٹینا کے سابق کپتان ڈیاگو میراڈونا کو عدالت نے قومی ٹیم کے سابق اور چین کے فٹ بال کلب شنگھائی شین ہوا کے کوچ سرجیو بتیستاپر مبینہ طور پر قومی کھلاڑیوں سے رشوت لینے کا الزام دینے پر قانونی چارہ جوئی کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ارجنٹینا کی کریمنل عدالت نے میراڈونا کو بتیستا کے قانونی مشیروں کو 4 ہزار 6 سو امریکی ڈالرز ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بتیستا ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ اس دوران ان کی ٹیم میزبان کی حیثیت کوپا امریکا کپ کے کوارٹرز فائنل سے باہر ہو گئی تھی جس کے بعد میراڈونا نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ بتیستا نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کھلاڑیوں سے مبینہ طور پر رشوت لی ہے۔