آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8میچوں کے فیصلے ہو گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شاہین افغان فٹ بال کلب بلدیہ ٹائون کے زیر اہتمام بلدیہ فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری آل کراچی حاجی شمشیر علی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8میچوں کے فیصلے ہو گئے جس کے مطابق کلری اسٹار نے داد میموریل کو 4-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کے محد نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 4گول اسکور کئے۔

دوسرے میچ میں ہزارہ محمڈن شاہ فیصل ٹائون نے عالم زیب کے گول کی بدولت مضبوط حریف لسبیلہ اسٹودنٹس کو 1-0سے زیر کردیا ،تیسرے میچ میںتاج مسلم لیاری نے افغان جانباز کو 2-0سے ہرا دیا تاج مسلم لیاری کے امیر علی اور رضوان نے گول اسکور کئے ۔چوتھے میچ میں ماری پور نے پنالٹی ککس پر کلفٹن شاہین کو 4-3سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔پانچویں میچ میں ماری پور گرین نے نیشنل آفریدی کلب کو 3-1سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم کے نور امین نے 3گول اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول کاشف نے اسکور کیا۔ چھٹے میچ میں قادری اسپورٹس نے مد مقابل ینگ میزان کو 6-0کے مارجن سے آئوٹ کردیا قادری اسپورٹس کے آصف اور جمیل نے دو ،دو جبکہ باسط اور رزاق نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

ساتویں میچ میں خیبر مسلم نے سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد ماری پور گریکس کو 2-0سے زیر کیا خیبر مسلم کے نوید اور عزیز نے گول اسکور کئے ۔جبکہ آٹھویں میچ میں مدینہ شہباز نے میٹروول اسٹار کو 3-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے ثاقب نے دو اور ہدایت اللہ نے ایک گول اسکور کیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض سمن،عدنان ،داد رحمن ،نظیر احمد ،واسع اور صادق شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عابد شاہ اور اقبال منہاس اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔