لیہ: خاتون ٹیچر اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ

Layyah

Layyah

لیہ (جیوڈیسک) قصبہ کوٹ سلطان کے اسکول کی خاتون ٹیچر کے میڈیا اور پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق 4 ملزمان نے اسے سکول کے باہر سے گاڑی میں اغواء کیا اور نا معلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے ویڈیو کے ذریعے ایک ملزم کو شناخت کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔ تھانہ کوٹ سلطان میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔