گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام فری گرینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Gujarat

Gujarat

گجرات : گجرات فرینڈز لائنز کلب کے زیر اہتمام فاضل ہسپتال کنجاہ میں فری گرینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرعارف مسعود کی سربراہی میں ڈاکٹرز نے سینکڑوں مریضوں چیک کیا۔

ادویات دیں ‘ اس موقع پر بلڈ شوگر ‘ کلسیٹرول ‘ الٹراسائونڈو دیگر فری ٹیسٹ کئے گئے ‘ صدر گجرات فرینڈز لائنز ڈاکٹر ثوبان شیخ ‘ احسن متین ملک ‘ لائن عمر نوحیز ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری اور دیگر علاقہ کی سماجی شخصیت چوہدری شاہجہان المعروف بابر مچھیانہ بھی موجود تھے ۔ تمام مریضوں نے گجرات فرینڈز لائنز کلب کا شکریہ ادا کیا۔