شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹاؤن کا اعجاز بلوچ کو کامیابی پر مبارکباد

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات غازی اوبڑو ،شاہ فیصل کالونی کے سنیئر رہنماء سلیم الدین انصاری ،ناتھا خان گوٹھ کے رہنماء ڈاکٹر بنارس اعوان ،دوست محمد ،پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ورکرز آرگنائزیشن ضلع کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ ،جنرل سیکریٹری عزیز بررڑ ،سیکریٹری اطلاعات محمد یاسر ،پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS116کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حیدر علی ،پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سابق مشاورتی کونسلر نور محمد انگریز ،پیپلزپارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنوبر سلیم انصاری اور دیگر نے نے علیحدہ علیحدہ بیان میں سوئی سدرن گیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز لیبر یونین کی مسلسل تیسری بار کامیابی پر یونین کے صدر اعجاز بلوچ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان پیپلز پارٹی پر مزدوروں کا عظیم اعتماد قرار دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس میں پیپلز لیبر یونین کی کامیابی نے اس بات کو ظاہر کردیا کہ ملک کے غیر عوام اور محنت کش طبقہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد اور منظم ہے اور انشا اللہ عوامی قوت کے ذریعے عوام اور محنت کشوں کے اعتماد پر پورا اُترتے ہوئے ملک میں خوشحالی لائیں گے۔