لاہور : مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثریا نسیم نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔ عوام تحریک انصاف کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ تحریک انصاف کے سوا کوئی سیاسی جماعت جلائو گھیرائو کی بات نہیں کرتی اور نہ ہی پارلیمان کو اور ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ قرار دیتی ہےـ عمران خان 2002 کے الیکشن میں دھاندلی کا رونانہیں روتے صرف 2013کے انتخابات کے بارے میں واویلا کرتے رہتے ہیں اگر ثبوت ہے تو الیکشن کمیشن کو پیش کیوں نہیں کرتےـ
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو جلائوگھیرائو جیسے منفی ہتھکنڈوں کی بجائے عوام کی خدمت کے عزم پر یقین رکھتی ہےـنواز شریف شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کے وعدے پورے کر رہے ہیںـعمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہوچکے ہیں اس لئے وہ بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔