تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے گھر کے باہر بیٹھے 14 سالہ معصوم بچے کو کچل ڈالا

Attock

Attock

اٹک : غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے گھر کے باہر بیٹھے 14 سالہ معصوم بچے کو کچل ڈالا، شاہ زیب راشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے چل بسا، ڈرائیور فرار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق ارشد علی ولد اختر حسین سکنہ محلہ بنی والا جنازہ گاہ تحصیل حضرو کے رہائشی نے تھانہ حضرو پولیس کو بتایا کہ میرا 14 سالہ بیٹا شاہ زیب راشد گھر کے باہر دروازے کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔

اسی اثناء میں ایک ٹریکٹر ٹرالی نمبر ایس جی ڈی 2435 جس کو غلا م رسول ولدلال خان محلہ شہباز گڑھ تحصیل حضرو چلا رہا تھا اس نے انتہا ئی غفلت اور لا پر واہی کا مظاہرہ کر تے ہوئے میرے بیٹے کو ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے کچل ڈالا جس سے میرے بیٹے کی موت واقع ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔