بھارت: زیادتی کی کوشش کے دوران جلائی گئی لڑکی چل بسی، ملزم گرفتار

India

India

لکھنؤ (جیوڈیسک) بھارت کے شمالی علاقے ریاست اترپردیش میں زیادتی کی کوشش میں مزاحمت کرنے پر جلائی گئی لڑکی چل بسی۔ واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی سپرنٹنڈنٹ آر کے ساہو نے نے بتایا 16 نومبر کو ریاست اترپردیش میں 15 سالہ لڑکی کسی کام سے اپنے گھر سے باہر نکلی۔

مقامی سپرنٹنڈنٹ آر کے ساہو نے بتایا کہ لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ چھ افراد نے لڑکی سے نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے اسے چھونے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو وہ اسے کھینچتے ہوئے گھر کے اندر لے گئے۔ گائوں شاہجہاں پور میں پیش آنے والے واقعہ میں ملزمان نے سزا کے طور پر لڑکی پر مٹی کا تیل چھڑ کر آگ لگا دی۔

ساہو نے بتایا کہ چھ میں سے چار مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تمام افراد لڑکی کے گائوں اور ذات سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیگر دو ملزموں کی تلاش جاری ہے۔