کراچی (جیوڈیسک) مورو کے قریب تین میل کے مقام پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوگیا اور دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جس کی نعش مورو ہسپتال لائی گئی اور قانونی کاروائی پوری کردی گئی۔ جبکہ نعش کی پہچان آصف سومرو نامی شخص کے طور ہوئی ہے۔
ایس ایچ او مورو نے میڈیا کو بتایا کہ تین ڈاکو گاڑیوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع ملی تو پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔
جاں بحق ملزم مختلف وارداتوں میں ملوث تھا اور ہائی وے پر آنے جانے والی گاڑیوں کو لوٹتا تھا جس کا انجام آج موت ہوا۔ یاد رہے کہ متوفی شہر کی ملک کالونی کا رہائش پذیر تھا، جبکہ متوفی اور دیگر ساتھیوں سے ایک موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد کیا گیا ہے۔