سانحہ ماڈل ٹاؤن، بیانات قلمبند نہ کرانے پر گواہوں کو نوٹس جاری

Tragedy Model Town

Tragedy Model Town

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے گواہوں کو بیانات قلم بند نہ کرانے پر نوٹسز جاری کردیئے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی جانب سے جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پی اے ٹی کے کسی گواہ نے تفتیشی ٹیم کے سامنے بیان قلم بند نہیں کرایا، جس کے بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے گواہوں کو نوٹس جاری کر دیئے، جے آئی ٹی کے مطابق پی اے ٹی کے معاونت نہ کرنے پر بیانات کی روشنی میں تفتیش کی جائیگی، گواہ نوٹس ملنے کے فوری بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں پاکستان عوامی تحریک کے چودہ کارکنوں کی ہلاکت کے بعد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے استعفیٰ اور آزادنہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔