حکومت مخالف تقریر، شیخ رشید کیخلاف غداری مقدمے کی درخواست دائر

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ لاہور میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کی تقاریر ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست عام شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں شعلہ بیانی اور حکومت مخالف جملے شیخ رشید کو مزید بھاری پڑگئے ہیں۔ پہلے دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج اور اب لاہور کے شہری کی جانب سے غداری کے مقدمے کی درخواست سونے پر سہاگہ کے مترادف ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں داخل کی گئی درخواست میں شہری نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کی تقاریر ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، جس کے تحت شیخ رشید کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔