وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ ظہور احمد چوہان نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ واپڈا افسران ملک و قوم کا حقیقی سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ملک و قوم کیلئے وقف کر دیئے۔ ان قومی ہیروز نے اپنے فرائض کی بجاآوری کے ذریعے قومی ادارے واپڈا اور صارفین کو جس طرح خدمت کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔
ان خیالات کا اظہار گیپکو کے نئے چیف ایگزیکٹو ظہور احمد چوہان نے سبکدوش ہونے والے چیف ایگزیکٹو میاں منیر احمد اور چیف انجینئر شوکت علی گل کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقعہ پرسابق چیف ایگزیکٹوز بریگیڈئیر (ر) مشتاق احمدچوہدری، رانا محمد اشرف زاہد، شیخ محمد الیاس، جاوید اقبال گھمن، سابق چیف انجینئرز امانت علی بھٹی، ذکی الدین،نجیب احمد خاں، موجودہ چیف انجینئرز چوہدری محمد انور، شیخ باسط زمان، عبدالستار ضیاء ،غلام محمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز سید اعجاز احمد، محمد صدیق ملک، اورنگزیب ملہی، یوسف ثانی مرزا،ایس ایز جنید اختر، زاہد جاوید ،محمد افضل باجوہ، محمد ریاض، محمد جہانگیر رانا،پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکر یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد خاں، سی بی اے کے ریجنل چیئرمین محمد اقبال ڈار، ریجنل جنرل سیکرٹری ولی الرحمن خاں، یونین عہدیدران سمیت دیگر افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریٹائرڈ ہونے والے افسران پر واپڈا افسران نے گل پاشی کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔