کوئٹہ : تخریب کاری کی کوشش ناکام، امریکی ساخت کاسی فوربم ناکارہ بنا دیا گیا

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے امریکی ساخت کا سی فور بم برآمد کرکے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی خیزی میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کرلیا جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم خلی خیزی میں مدرسے کے باہر کھڑی موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ پولیس نے موٹر سائیکل خروٹ آباد تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔