مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/11/2014

SHO Tariq Bashir

SHO Tariq Bashir

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سماج دشمن عناصر کو نت ڈالنے والے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ مصطفی آباد میں تعینات کیا جائے، گزشتہ ایک ماہ سے منشیات فروشوں، جواریوں، اشتہاریوں کے خلاف کوئی بڑی کاروائی نہ ہو سکی، منشیات فروشوں نے دھندہ دوبارہ شروع کر دیا، علاقہ چھوڑنے والے جرائم پیشہ افراد کی واپسی شروع، تفصیلات کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے بطور ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعیناتی کے دوران منشیات فروشوں، جواریوں، چوروں،ڈاکوئوں، اشتہاریوں، ودیگر جرائم پیشہ افراد کو جرم یا علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا، جس کی وجہ سے اکثر جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ گئے تھے،اور جرائم پیشہ افراد پولیس سے خوف زدہ نظر آتے تھے، جبکہ ان کے تبادلے پر جرائم پیشہ افراد کی طرف سے ہوئی فائرنگ کرکے خوشی کا اظہار کیا گیا تھا، جرائم پیشہ افراد نے واپس آ کر دوبارہ اپنا اپنا دھندہ شروع کر دیا ہے اور پولیس اہلکاروں سے کھلے عام مراسم بڑھانا شروع کر دئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے شریف شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، سابقہ کونسلر سعید احمد بھٹی، چوہدری اشرف، الیاس چیئرمین، لیاقت نمبردار، محمد حسین نمبردار،اکرم بھٹہ، عارف میئو، طارق میئو، صدرپریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی،حافظ محمد طاہر اقبال، محمدجمیل سندھو، عبدالمنان سلفی، سجاداحمد جٹ، ارشد علی شامی، ارشد علی جوئیہ،سارنگ جاوید، زبیر احمد بھٹی، عبدالقیوم، الیاس ملک، شاہد عمر و سیاسی و سماجی جماعتوںکے نمائندوںاور صحافیوںکی بڑی تعداد نے ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن اورڈی پی او قصور جواد قمر سے مطالبہ کیا ہے کہ طارق بشیر چیمہ کو دوبارہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کیا جائے تا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے اور ان کے دورمیںشروعہونے والی پولیس چوکی دفتوہ کی تعمیر کا ادھورا کام مکمل ہوسکے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بچوںکے داخلہ بھیجنے کیلئے جنم پرچی کیلئے یونین کونسلوں کے سیکرٹریوں نے رشوت کا بازار گرم کردیا، جنم پرچی کیلئے 15سو سے 2ہزار تک رشوت وصول کا سلسلہ جاری، رشوت نہ دینے والے افراد کو پندرہ دن بعد جنم پرچی کاوعدہ، غریب افرادبچوں کے داخلے کیلئے منہ مانگی رقم دینے پر مجبور، فوری کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جماعت پنجم اورہشتم کے داخلہ کیلئے محکمہ تعلیم نے اس سال ب فارم ضروری قرار دے دیا ہے جس کی وجہ سے نادرا آفس والے جنم پرچی طلب کرتے ہیں، والدین جنم پرچی کے حصول کیلئے ٹائون کمیٹی مصطفی آباد، یونین کونسل آبراہیم آباد ، یونین کونسل سرہالی کلاں، یونین کونسل دفتوہ ، یونین کونسل کھاراکے سیکرٹریوں نے فی جنم پرچی کی فیس15سو سے 2ہزار روپے تک وصول کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ منہ مانگی رشوت نہ دینے والے افراد کو اندراج کے نہ ہونے کا بہانہ بناکر لیٹ اندراج کرنے کیلئے اشٹام اورمختلف مقامات سے تصدیق کروانے کا کہاجاتا ہے کہ پندرہ دن لگ جائے گے جس کی وجہ کی وجہ سے والدین منہ مانگی ردشوت دینے پر مجبور ہیں، والدین نے بڑی تعداد نے رشوت کا بازار گرم کرنے والے ٹائون کمیٹی مصطفی آباداور دیگریونین کونسلوں کے سیکرٹریوں کے خلاف انکواری کرکے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مائی ڈریم آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد نادار’ غریب’ معذور’ مجبور اور مستحق بچوں کو تعلیم اور ہنر مند بنا کر معاشرے کا ذمہ دار شہری بنانا ہے ۔ آرگنائزیشن دو سال کے قلیل عرصے میں 350 طلباء و طالبات کو فری کمپیوٹر تعلیم اور موبائل ری پیئرنگ سکھا کر ہنر مند بنا چکی ہے۔ کمپیوٹر تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو شارٹ کورسز کروا کر انہیں ڈپلومہ دیا جاتا ہے ۔ مصطفی آباد و قصورکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی تنظیم کے زیر اہتمام این جی اوز کو اس قسم کی ٹریننگ دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہارمائی ڈریم ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن قصور کے زیر اہتمام گزشتہ روزمصطفی آباد میں منعقدہ تقریب سے صدر حافظ محمد عمرا ن نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لوکل این جی اوز کو کپیسٹی بلڈنگ پر ٹریننگ دی گئی۔ این جی اوز کے عہدیداروں نے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ مصطفی آباد اور قصور میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ ہے اور مائی ڈریم اس بات پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ سے مستفید ہو کر این جی اوز مزید فعال کردار ادا کریں گی جس سے این جی اوز کی مجموعی کارکردگی کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بے حد سہولت حاصل ہوگی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وقاص’ جوائنٹ سیکرٹری صفدر علی شاہین’ فنانس سیکرٹری حافظ محمد یاسر’ سیکرٹری نشر و اشاعت حافظ نوید اور زید ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

Rana Muneer Ahmed Opening

Rana Muneer Ahmed Opening