کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے 2 کارکن جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاون اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فائرنگ کر کے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن چشتی نگر کی گلی نمبر 9 میں فائرنگ سے 30 سالہ شاہد اور 26 سالہ شہباز زخمی ہوگئے۔

جو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران چل بسے، پولیس کے مطابق دونوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بلال چورنگی کے قریب فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار 30 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم کارکنوں کے قتل پر الطاف حسین نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات پر حکومت سندھ مسلسل بے حسی دکھا رہی ہے۔