مساجد کے باہر سکیورٹی سخت

Masjid Security Police

Masjid Security Police

لاہور (جیوڈیسک) کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس نے جمعہ کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا جبکہ نماز جمعہ کے دوران حساس مقامات پر واقع مساجد کے باہر پولیس پہرہ دیتی رہی، نمازیوں کی چیکنگ کی گئی۔

داتا دربار، بادشاہی مسجد، وزیر خان مسجد، مسجد شہدا و دیگر مساجد کی چھتوں پر بھی پولیس نے مسلح ہوکر ڈیوٹیاں دیں۔ ایس پی سکیورٹی ملک لیاقت نے بابو صابو انٹر چینج ،کینٹ ،صدر اور سٹی کا دورہ کیا۔