لاہور (جیوڈیسک) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کا اجلاس چیئرمین مختار احمد بھرت کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ اربن ڈویلپمنٹ کے آڈٹ پیرے زیر بحث آئے۔ اجلاس میں میانوالی ڈویژن میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی مد میں 199 ملین روپے کے بوگس ٹینڈر جاری کرنے پر کمیٹی نے انکوائری کرکے آٹھ روز میں ریکارڈ سمیت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی
علاوہ ازیں جہلم میں ایک سکیم پر ٹھیکیدار کو 32 لاکھ روپے زائد رقم دینے کے ذمہ داروں کے خلا ف انکوائری کرنے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے چکوال ڈویژن میں سیوریج سکیم میں 26 لاکھ روپے لے کر ٹھیکیدار کے بھاگ جانے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹھیکیدار سے فوراًرقم وصول کی جائے۔