کراچی (جیوڈیسک) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل میں بند ایک شہری سمیت 35 بھارتی ماہی گیر قیدیوں کو رہا کر دیا جیل حکا م نے بتایا کہ 34 ماہی گیروں اور ایک بھارتی شہری کو چند روز قبل سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے گرفتار کر کے ڈاکس پولیس کے حوالے کیا تھا
جہاں سے ملزمان کو ملیر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ جمعہ کی صبح مذکورہ بھارتی قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر کے واہگہ بارڈر بھیج دیا گیا، جہاں پاکستان رینجرز اور انتظامیہ نے انہیں بھارتی بارڈر فورس کے حوالے کر دیا۔