لاپتا کارکن بازیاب نہ ہوئے تو احتجاج بڑھا دیں گے، اہل سنت والجماعت

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اہل سنت و الجماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو پر امن رہنے دیا جائے، پہلے ہمارے 22 کارکن لاپتا تھے اور اب 26 کارکن لاپتا ہوچکے ہیں، اپنے بھائیوں کی رہائی کے لیے اہل سنت و الجماعت کا ایک ایک کارکن سر پر کفن باندھ کر نکلے گا

لاپتا کارکن بازیاب نہ ہوئے تو احتجاج بڑھادیں گے۔ یہ بات رہنماوں علامہ رب نواز حنفی، کلام خٹک، سنی علماء کونسل کے مولانا عبد الرافع شاہ بخاری، مولانا عادل عمر اور دیگر نے جمعہ کو لسبیلہ چوک پر احتجاجی مظاہرے میں کہی۔