کراچی (جیوڈیسک) مسلم لیگ ( ق) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 33 معصوم بچیوں کو قید میں رکھنے کے واقعے پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس وقت ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں انسانوں کو فروخت کر دیا جاتا ہے۔ حکومت بچیوں کو کراچی لائے جانے کی تحقیقات کرائے اور قوم کو یہ بتائے کہ مستقبل میں ایسے واقعے سے بچنے کے لیے انہوں نے کیا اقدامات کیے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ سیاسی معاملات کو سیاسی طریقے سے حل کرے، 30 نومبر کا جلسہ سیاسی نوعیت کا ہے مگر اس کے خوف سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ یہ لوگ اسلام آباد کے راستے بند کرتے ہوئے ریاستی اداروں کو استعمال کرکے جلسے کے لوگوں کو ڈرانا دھمکانا چاہتے ہیں۔