پشاور (جیوڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیٹر خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت واقعے کی تحقیقات کرائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری خالد محمود سومرو کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
جبکہ حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خالد سومرو کی شہادت سے حوصلے پشت نہیں ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے لیے افسوسناک واقعہ ہے۔