بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان نے بھارت کو 7 وکٹ سے ہرادیا

Blind, Cricket

Blind, Cricket

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) ساؤتھ افریقا میں کھیلے جانے والے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 259 رنز اسکور کیے۔ اجے ریڈی 71 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کے ذیشان عباسی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہارون نے ناقابل شکست 84 رنز بنائے، انیس جاوید 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ پاکستان کے محمد جمیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم ہفتے کو جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔