یکم دسمبر سے پٹرول 9 روپے 65 پیسے فی لٹر سستا ہونیکا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) یکم دسمبر سے پٹرول 9 روپے 65 پیسے جبکہ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری تیار کر لی، کل وزارت پٹرولیم کو بھیج دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری تیار کر لی ہے۔

پٹرول 9 روپے 65 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔ مٹی کا تیل 5 روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے اور ہائی او کٹین کی قیمت 10 روپے 20 پیسے فی لٹر کم کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری منظوری کے لیے کل (جمعہ) تک وزارت پٹرولیم کو بھیج دی جائے گی۔

اس سمری کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو پٹرول 84 روپے 54 پیسے اور ڈیزل 94 روپے 6 پیسے فی لٹر کا ہو جائے گا۔ مٹی کے تیل کی قیمت 83 روپے 52 پیسے، لائٹ ڈیزل کی 78 روپے 37 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت 106 روپے 25 روپے ہو جائے گی۔