آواز کی رفتار سے تیز اڑنے والے جہاز کی تیاری جاری

Plan

Plan

لندن (جیوڈیسک) تیز ترین جہاز کنکورڈ کی آخری پرواز کے گیارہ برس ہونے کے موقع پر ہوائی جہاز بنانے والی کمپنی ائیر بس نے مستقبل کے جہاز کا خاکہ پیش کیا ہے۔ اے ایس ٹو نامی جہاز امریکی کمپنی ایرین کے تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ بارہ سو سترہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکے گا اور لندن سے نیو یارک صرف تین گھنٹے میں پہنچے گا۔ اس جہاز کی قیمت دس کروڑ ڈالر سے زائد ہو گی۔ کنکورڈ نے آخری پرواز 26 نومبر 2003 کو بھری تھی۔