حسنی مبارک کیخلاف قتل کی سازش کے مقدمہ کی سماعت آج ہوگی

Hassani Mubarak

Hassani Mubarak

قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف دوہزار گیارہ میں احتجاج کے دوران شہریوں کو قتل کرانے کی سازش کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی ، قاہرہ میں مظاہرین نے سابق صدر کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قاہرہ کے ایک فوجی ہسپتال میں نظر بند معزول صدرحسنی مبارک پر دو ہزار گیارہ میں بغاوت کے دوران شہریوں کو قتل کروانے کا الزام ہے جبکہ چھیاسی سالہ سابق حکمراں اپنے خلاف عائد تمام الزامات سے انکاری ہیں۔

کیس کی سماعت کے موقع پر قاہرہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں ، قاہرہ میں ہی ہوئے ایک مظاہرے میں شرکاء نے سیکڑوں مظاہرین کے قتل میں ملوث حسنی مبارک کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔