مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کھیلوں کے میدان آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں۔ سکول کی طرف سے منعقدہ سپورٹس ڈے پر والدین کا تعاون قابل تحسین ہے، ہمارے سکول کے ہونہار طلباء اپنے جذبہ جنوں سے ہمارے علاقہ کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔
ہمارے سکول کے جیتنے والے بچے ہارنے والے بچوں کو گلے لگاتے ہیں اور ان کو حوصلہ دیتے ہیں کہ آئندہ کامیابی آپ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سکول کے بچوں نے لاہور میں ہونے والے سپورٹس ڈے میں بھی ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر دی سپیئر سکولز چوہدری طاہر خورشید، مس عصمت زہرہ، پرنسپل میڈیم جوسفیل جوزف، مرزا نصیر کوآرڈینیٹر وزیر اعلی پنجاب دی سپیئر سکول میں سپورٹس ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سپورٹس ڈے میں سکول کے بچوں نے کراڈے، چاٹی ریس،دوڑ، رسہ دوڑ، بوری ریس ودیگر کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، سکول انتظامیہ کی طرف سے کھیلوں میں اول دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
دیگر مقررین نے کہا کہ ان بچوں کا جذبہ اور جنون ایک دن ایسا سورچ طلوع کرے گا جو چاروں طرف روشنی پھیلا دے گا، وہ وقت دور نہیں جب یہ بچے ہمارے لئے رول ماڈل ہوں گے۔تقریب میںسید اسرار احمد زیدی شاہ ، پروفیسر شہزاد چوہدری، ڈاکٹر محمد علی طیب، مرزا انتظار بیگ، پروفیسر شفیق، چوہدری ریاست علی ایڈووکیٹ، تنویر ایڈووکیٹ ودیگر مہمانوں نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔