اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے حویلیاں میں ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس کے مطابق یکم دسمبر کو پٹرول کی قیمت نو روپے چھیاسٹھ پیسے کمی سے چوراسی روپے تریپن پیسے فی لٹر پر آ جائے گی۔
ؤہائی آکٹین کی نئی قیمت ایک سو چھ روپے ستائیس پیسے مقرر کی گئی جس میں فی لٹر دس روپے اٹھارہ پیسے کمی ہو گی۔ مٹی کا تیل چار روپے چونتیس پیسے فی لٹر سستا ہو گا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے بارہ پیسے کی کمی سے چورانوے روپے نو پیسے فی لٹر ہو جائے گا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت ستتر روپے اٹھانوے پیسے ہو گی جس میں پانچ روپے انتالیس پیسے کمی کا اعلان کیا گی۔
اعلان کردہ کمی کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت دو سال چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ جائے گی۔ جولائی 2012 میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 85 روپے پر موجود تھی۔