سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آ سکتی ہے، آصف علی زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے اور ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے ہی آسکتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 48 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی امید ہے اور انسانی قدروں کے لیے کام کرتی ہے۔

اقتدار کے مالک پاکستانی عوام ہے اور ہم عزم کرتے ہیں کہ عوام کی طاقت ان کو لوٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر جمہوریت کو دی جانے والی دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، طاقت کے ذریعے اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں گے۔

جمہوریت ہی ہماری سیاست ہے جبکہ ملک میں سیاسی تبدیلی صرف ووٹ کی طاقت سے آسکتی ہے۔