ملک کے معروف مزاخیہ شاعر پروفیسر انور مسعود آج باہروال آئیں گے

Malka

Malka

ملکہ (عمر فارو ق اعوا ن سے) ملک کے معروف مزاخیہ شاعر پروفیسر انور مسعود آج باہروال آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پروفیسر انور مسعود آج صبح 10بجے وزڈم ہائوس سکول باہروال آئیں گے جہاں پہ وہ سکول ہذا کے سالانہ فن فیئر کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے حاضرین کو اپنی شاعری سے لطف اندوز بھی کریں گے۔

اس موقع پہ علاقے بھر سے طلبہ و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد بھی شرکت کرے گی۔ فن فئیر میں الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں عبدالشکور، عافیہ موومنٹ پاکستان کے مرکزی کوارڈینیٹر عزیزالرحمان مجاہد، مسلم لیگ یورپ کے سیکرٹری انفارمیشن ملک زاہد مصطفی اعوان، ہاشم ویلفیئر ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر خضر حیات اعوان، ڈسٹرکٹ پریس کلب گجرات کی سیکرٹری وویمن ونگ محترمہ فوزیہ سجاد، شمسہ ویلفیئر ایسوسی ایشن گلیانہ کی کوارڈی نیٹر محترمہ زینب عزیز،پریس کلب ملکہ کے صدرعمرفاروق اعوان اوردیگر اہم شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔