اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پوری قوم بلٹ پروف شیشوں کی اوٹ میں چھپے شیروں کو دیکھ رہی ہے۔
ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ ہزارہ کے عوام نے نوز شریف کو روانگی کا پیغام دیدیا ہےن لیگ کی جانب سے قومی خزانے سے عوام کو خریدنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
گورنر، ڈپٹی اسپیکر، وفاقی وزرا اور ایم این ایز ملکر کر چند ہزار لوگ ہی اکٹھا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا پورے زورسے چل رہی ہے اور ہر گزرتا دن حکمرانوں کے لئے مایوسی کا پیغام لائے گا۔